محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت سرد، خشک اور دھند کا شکار رہا ہے, لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں بشمول لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارنگ منڈی، نارووال، سرگودھا، بدوملی، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شدید دھند چھائی رہے گی,
دوسری جانب موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے ساتھ قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا, شدید دھند کی وجہ سے شورکوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے M4 اور شیر شاہ سے اوچ شریف تک موٹروے M5 ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی.
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لئے موٹر ویز بند ہیں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے شہریوں کو دن کے بہترین اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دینی چاہئے, دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے بہترین اوقات ہوتے ہیں. .