ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہونگے،نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول پرغور کیا جائے گا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے جس میں قوی امکان ہے کہ نواز شریف تاحیات قائد رہیں گے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ واپسی کے شیڈول پر غور کیا جائے گا۔ .

سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ ہی ہے جو میرے لیے سب کچھ کر رہا ہے،نواز شریف 

اس کے علاوہ محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں ان کی شرکت کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد جمع کرنے اور ٹیکس ایشوز وغیرہ کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کی گئی، نواز شریف کی بی اے کی ڈگری پاکستان میں ان کے اسٹاف ممبر نے پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

نواز شریف واپس آکر پارٹی کی قیادت کریں گے، رانا ثناء اللہ

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کے لیے 2 ہزار 990 روپے فیس کی باقاعدہ ادائیگی بھی کی گئی، نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے 7 جون کو درخواست دی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کر دی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بی اے کیا۔

اس تناظر میں پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق نواز شریف نے بی اے میں 340 نمبر حاصل کیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com