7
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے۔.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اتحاد کے لیے جے یو آئی ایف سے ٹی او آر مانگے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ٹی او آر پر پی ٹی آئی سے مشورہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایف کے ساتھ اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کی صورتحال کے پیش نظر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے وفود کے درمیان ملاقات کل رات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی۔. دونوں وفود کے درمیان بات چیت بہت خوشگوار رہی۔.