پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بتا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک میں 18 جون بروز اتوار 29 ذی القعد ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

ان ممالک میں یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر اور عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو ہو سکتی ہے، پاکستان میں 18 جون کو 28 ذوالقعد ہو گی اور  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ چاند نظر آنے کی تاریخ 19 جون بروز سوموار یعنی 29 ذوالقعد کو ہوگی۔

پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات یا 30 جون بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔بین الاقوامی مرکز فلکیات کے مطابق زیادہ تر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند 29 ذی القعد یعنی 18 جون کو دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلامی دنیا کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخی کوٹیلی دائرہ کار سے بھی چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔

عالمی فلکیاتی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی خطوں میں چاند کسی صورت نظر نہیں آئے گا۔جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا، اس وقت اسے اپنی پیدائش میں 6 گھنٹے 5 منٹ ہو چکے ہوں گے۔ ابوظہبی میں غروب آفتاب کے 29 منٹ بعد چاند غروب ہوگا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے 4 منٹ ہوگی۔ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا، اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہو گی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد چاند نظروں سے اوجھل ہو جائے گا، اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہو گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com