عالمی برادری فلسطین پراسرائیلی مظالم فوری رکوائے،آرمی چیف 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے تشدد اور اندھا دھند قتل پر گہری تشویش ہے، شہری آبادی، تعلیمی اور امدادی کارکنوں، ہسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر شدید تشویش ہے۔

آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے، غزہ میں تشدد کی تازہ لہر افسوسناک ہے ، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس نازک موڑ پر یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے طاقت کے غیر متناسب اور غیر قانونی استعمال سے پیدا ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے متحرک ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔