جلیل عباس جیلانی نے مزید لکھا کہ ایک قابل عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ضروری ہے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔
فلسطین اسرائیل جنگ، 400 سے زائد فلسطینی شہیدسینکڑوں زخمی،تین سو اسرائیلی بھی مارے گئے،1500 زخمی
دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے تیمر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں ایک سینیئر ملٹری کرنل سمیت ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔