عالمی برادری اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے،اسپین

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہسپانوی وزیراعظم نے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار بند کر دیں جسے اسرائیل غزہ میں جاری جنگ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے لبنان کی سرحد پر امن دستوں پر اسرائیل کی گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو مسلح کرنا بند کرے۔

دوسری جانب اسپین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امن فوج میں شامل ہسپانوی فوجیوں میں سے کوئی بھی اسرائیلی فائرنگ کی زد میں نہیں آیا۔واضح رہے کہ لبنان کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج میں سپین کے 650 فوجی شامل ہیں جب کہ اس امن فوج کی کمان ہسپانوی فوج کا ایک جنرل کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو خطے میں کشیدگی پیدا کرنے پر اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔ اسپین نے خود اکتوبر 2023 میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی تھی اور باقی دنیا سے بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca