77 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بجلی کے بلوں میں ریلیف کے منصوبے پر متفق نہیں ہوسکا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بجلی کے بلوں میں ریلیف کے منصوبے پر متفق نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بلوں میں ریلیف کا اثر ساڑھے 6 ارب سے کم ہوگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 ارب سے زائد کا اثر پڑے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی استعداد کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی طلب کیا ہے۔
منصوبہ دوبارہ آئی ایم ایف سے شیئر کرنا ہوگا جس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائی گئی، آئی ایم ایف سے 4 ماہ میں بل وصول کرنے کی درخواست کردی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوں کی قسطوں میں وصولی کے منصوبے پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔