’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی، برمنگھم میں بھی ماڈل کے طور پر اپنایا گیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ’ستھرا پنجاب‘ کو عالمی سطح پر اہم پذیرائی مل رہی ہے۔ کاپ 30 کے بعد اب فوربز، بلومبرگ اور بی بی سی نے بھی اس جدید منصوبے کو سراہا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ستھرا پنجاب کا صفائی اور کوڑا کرکٹ کے نظم و نسق کا ماڈل برطانیہ کے شہر برمنگھم تک پہنچ گیا ہے، جہاں پہلی بار ایک برطانوی والنٹیئر گروپ نے صفائی کے حوالے سے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ ماڈل برطانیہ میں بھی کامیاب اور قابل تقلید ثابت ہو رہا ہے۔

برمنگھم میں کوڑے کے ڈھیر اور بار بار ہڑتالوں کے مسائل کے حل میں ستھرا پنجاب کا ماڈل مؤثر رہا۔ پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم کے والنٹیئرز کے درمیان ڈیجیٹل پارٹنرشپ نے کئی مفروضات کو بدل دیا اور مقامی صفائی کے نظام میں بہتری لائی۔ برطانوی والنٹیئرز نے کہا کہ پنجاب سے رہنمائی حاصل کر کے انہیں احساس ہوا کہ مغربی ممالک میں رہتے ہوئے بھی ہم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تھے۔

بی بی سی کے مطابق، برمنگھم کے والنٹیئرز نے ستھرا پنجاب کے ماہرین سے آن لائن مشاورت کی۔ اس سلسلے کا آغاز COP-30 ماحولیاتی کانفرنس کے دوران برازیل میں ہوا، جہاں پاکستان پویلین میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے بھی برمنگھم کے والنٹیئرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا اور پروگرام کے ماڈل اور مسائل کے حل پر رہنمائی فراہم کی۔

بلومبرگ نے ستھرا پنجاب کے ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کو بھی ایک اہم ماڈل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ماحول دوست سرگرمیوں کے ذریعے پنجاب کی معیشت میں ہر سال تقریباً 300 ارب روپے کا اضافہ کر رہا ہے۔یہ پروگرام نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور موثر ویسٹ مینجمنٹ کا ایک قابل تقلید ماڈل بن چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں