اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک نامعلوم ایرانی سیکیورٹی ذریعے نے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کو بتایا کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ بات بالکل یقینی ہے کہ جو کچھ ہوا وہ ایک حادثہ تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے دوران حملے کے شواہد نہیں ملے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ موسم کی صورتحال مناسب نہیں تھی اور ہیلی کاپٹر وزن سنبھالنے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زیادہ دو افراد سوار تھے۔