عمرا ن خان سےتفتیش مکمل،9مئی کے12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور پولیس کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کا آج کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے سمیت 12 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سے ریاست مخالف اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کی۔
پولیس ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، پولیس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی احمد عثمان کر رہے تھے، ٹیم میں 11 تفتیشی انسپکٹرز شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔