اجتماعی قتل،حسینہ واجد کیخلاف جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل کی تحقیقات شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اجتماعی قتل ،بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔بنگلہ دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمات عام لوگ لائے ہیں، جن میں حسینہ واجد کے کئی سابق ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات ہیں اور ٹریبونل فوجداری مقدمات کی بھی تحقیقات کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ حکومت کے خلاف تقریباً ایک ماہ سے جاری پرتشدد طلباء کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں 450 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے۔ طلباء کے ملک گیر احتجاج کے باعث حسینہ واجد کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca