اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ ضروری لیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن یہ حملہ ضرور ہو گا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک سرگرم گروپ قدس فورس کے آپریشنل امور کے کمانڈر اسپیشل اسسٹنٹ بریگیڈیئر جنرل محسن چھیزاری نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے جواب کا انتظار طویل ہوسکتا ہے، لیکن جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، ایران بدلہ ضرور لے گا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے مزید کہا کہ طریقوں اور ردعمل کا انحصار ان حالات پر ہوگا جو اہداف کو حاصل کرسکتے ہیں، لیکن انہوں نے زور دیا کہ ردعمل مختلف اور غیر متوقع ہوگا۔ رد عمل کا طریقہ نہیں بتائے گا۔ بریگیڈیئر چھیزری نے کہا کہ ہم ایرانی سرزمین پر شہید ہونے والے اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اسے ضرور پورا کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔