پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا جہاں ہنیہ مقیم تھے،اسرائیلی میڈیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی میڈیا نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 2 بجے کے قریب تہران کے قلب میں ایک میزائل داغا گیا اور اس نے اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں ہنیہ اپنے محافظ کے ساتھ موجود تھی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے شمال میں ایک عمارت میں رہتے تھے اور وہ جس عمارت میں رہتے تھے اسے ایرانی پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سیاسی رہنما کی ہلاکت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتی جب کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔