اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری مقدمہ ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل کو قابل سماعت قرار دیا تھا، جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی روک دی تھی بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ مقدمے کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے پیر کو اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com