اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایک محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیے تھے اور اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی جا سکتی کہ نوٹس پرانے مالک کو کیوں بھیجا گیا.
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سروس آف نوٹس یا شو کاز نوٹس کی کوئی وصولی ریکارڈ پر نہیں ہے، سی ڈی اے کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ ہی کوئی کاپی بھیجی گئی.
عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر قانون کی کوئی خلاف ورزی ہوئی تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتی ہے.
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو سیل کرنے او ر سی ڈی اےکے آپریشن کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا.
245