اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصا فکے چیئرمین عمران خان کو خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے خلاف توہین عدالت کیس میں پولیس کے ساتھ تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف چالان پیش کرنے سے روک دیا۔ جبکہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کیس میں اپنا جواب دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے 23 اگست کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں ایڈیشنل سیشن جج کے بارے میں دھمکی آمیز ریمارکس سے متعلق توہین عدالت کیس میں 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ زیبا چوہدری۔