سماعت کے آغاز میں جسٹس میاں گل حسن نے پوچھا کہ آپ کا کیا نقطہ ہے اس پر وکیل عثمان گل نے کہا کہ بات یہ ہے کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں ہوا تھا, جج کی طرف سے حوالہ دیا گیا نوٹیفکیشن یکم دسمبر کا ہے اور سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے.
عدالت نے پوچھا کہ اب تک کتنے گواہوں کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں وکیل نے کہا کہ کل 27 گواہوں میں سے 25 کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہو چکی ہے
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناعی کی درخواست کی جسے عدالت نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ پہلے نوٹس ہوں گے.
عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ سائفر ٹرائل سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اگلی سماعت تک جمع کرائیں ۔
166