اسرائیلی فوج نے غزہ پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا

صہیونی فوج نے غزہ پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا، اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، حملوں میں طبی عملے کے 50 سے زائد افراد بھی شہید ہوئے، جن میں ڈاکٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا
فضائی حملوں سے رہائشی عمارتیں کھنڈر بن کر رہ گئی ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان پر حملوں کے لیے بھی ممنوعہ بموں کا استعمال کیا۔ فاسفورس بم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی فلسطینیوں کو شمالی غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

 فلسطینی24 گھنٹوں کے اندر شمالی غزہ چھوڑ دیں،اسرائیل کی دھمکی 

۔
حماس نے اسرائیل کی وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اپنا گھر نہیں چھوڑے گا، ہم اپنی سرزمین، اپنے گھروں اور شہروں پر ثابت قدم ہیں، اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔
ادھرایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الحیان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کئے تو نیا محاذ کھل سکتا ہے ، ایران

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca