اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی حکام نے فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت جاری نہیں کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
55