حماس کے میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی فوج نے 90 دنوں میں 1،876 حملے کیے ہیں جن میں شہید اور لاپتہ فلسطینیوں کی تعداد 29،438 ہے.
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 22،438 شہداء کی لاشیںہسپتالوں میں لائی گئیں جن میں 9،730 بچے اور 6،830 خواتین شامل ہیں.
حماس کے مطابق غزہ میں 7000 فلسطینی لاپتہ ہیں جن میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614 افراد زخمی ہوئے,
حماس میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 99 صحت کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور 10 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا.
حماس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 1.9 ملین افراد بے گھر ہوئے، نقل مکانی کے نتیجے میں 3.55 ہزار افراد متعدی بیماریوں سے متاثر ہوئے, جبکہ اسرائیلی فوج نے 130 سرکاری عمارتیں، 93 یونیورسٹیاں اور اسکول تباہ کیے، 292 اسکول اور یونیورسٹیاں جزوی طور پر تباہ ہوگئیں.
اس کے علاوہ 122 مساجد کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا، 218 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ تین گرجا گھروں کو بھی اسرائیلی فوج نے تباہ کر دیا۔ 65 ہزار ہاؤسنگ یونٹس مکمل ہو گئے, 290 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے
اسرائیلی فوج نے 30 ہسپتالوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا، غزہ میں 53 مراکز صحت مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 150 مراکز کو جزوی نقصان پہنچا, اسرائیلی حملے میں قابض افواج نے 121 ایمبولینسیں تباہ کر دیں اور 200 آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو تباہ کر دیا گیا.
141