اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اسرائیلی حکومت نے پہلے مرحلے میں 95 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دیدی، فرانسیسی میڈیا
فیصلہ ابھی تک کابینہ کی منظوری کا منتظر ہے، قیدیوں کی رہائی دوپہر کو عمل میں آئے گی،
اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو اتوار سے رہا کرنا شروع کردیگا، جنگ بندی کا معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا،
پہلا مرحلہ چھ ہفتوں پر محیط ہے، اس مرحلے میں اسرائیلی افواج بتدریج غزہ کی پٹی سے انخلا کریگی،دوسرے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا،
ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی امید قائم کی گئی ہے
تیسرے مرحلے میں باقی تمام لاشوں کی واپسی،مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو کا آغاز کرنے کو رکھا گیا ہے،
12