اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتما بن گویر
کے مسجد اقصیٰ کے دورے پر مسلم دنیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ا یتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں
مسجد الاقصیٰ کا ایک اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایتمار بن گویرنے چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے
یہ خبر بھی پڑھیں
فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوم متحدہ میں قرار داد منظور
دورے کا اعلان کیا تھا جس پر اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم یائر لاپڈ نے خبردار کیا تھا کہ ایتمار بن گویر کا
دورہ تشدد کا باعث بن سکتا ہے۔ ایتمار بن گویرنے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی حکومت کی قومی سلامتی
کے وزیر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی
شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ غیر معمولی اشتعال انگیزی اور تنازعات میں
خطرناک اضافہ ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن نے بھی اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے
تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز
اقدام پر گہری تشویش ہے۔