اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کی تنظیم ‘UNRWA’ کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل کو خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلسطین، لبنان، اردن اور شام میں فلسطینی تعلیم اور صحت کی تنظیم UNRWA اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔ اضافہ ہوگیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے UNRWA کی ترجمان جولیٹ توما نے کہا کہ یہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کی ایک اور کوشش ہے، ایسا اقدام اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے بھی اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے UNRWA کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ UNRWA کو بند کرنے کی سازش کی مزاحمت کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا