138
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع YAF Gallant کو عدالتی اصلاحات روکنے کا مطالبہ کرنے پر برطرف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج زور پکڑ گیا اور مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ شہریوں نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا اور اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل میں کا لےقانون کیخلاف احتجاج،، پارلیمنٹ کا گھیراؤ
دوسری جانب نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل نے بھی استعفی دے دیا اور مظاہرین کے حق میں آواز بلند کی۔