خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے بھتیجے یائر نیتن یاہو غزہ میں مارےگئے، یائر نیتن یاہو القسام بریگیڈز کے حملے کے دوران مارے گئے۔
واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی شہید
ہسپانوی اخبار کے مطابق اسرائیل نے فوجیوں کی جان بچانے کے لیے اپنی فوج میں کرائے کے فوجیوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل نے حماس سے لڑنے کے لیے نجی فرانسیسی کرائے کے فوجی بھرتی کیے ہیں۔ فوجیوں کو ماہانہ 12000 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل دوسرے ممالک سے بھی پرائیویٹ فوجی بھرتی کرے گا۔