سستے تیل کا معاملہ طے کر لیا تھا،باجوہ نے روس کی مذمت کیلئے دبائو ڈالا، عمران

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں امریکا سے واپس آیا تو سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روس کی مذمت کریں، ماسکو یوکرین پر حملہ کر رہا ہے، میں نے کہا کہ بھارت نے مذمت نہیں کی  ہم ایسا کیوں کریں

عمران خان نے کہا کہ روس سے سستے تیل کا معاملہ طے کر لیا تھا باجوہ نے دبائو ڈالا کے یوکرین پرحملے پر رو س کی مذمت کرو ،عمران خان نے کہا کہ  میں نے کہا سب سے بنا کر رکھیں دنیا بھر کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے لیے بنائی جاتی ہے ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں سکالرنہیں بلکہ تاریخ کا طالب علم ہوں، دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، دانشوروں کو عوام میں شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ ہمارا بنیادی مقصد کیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ یورپ جانے کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے، لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں اور راستے میں ہی مر جاتے ہیں، دنیا کی پہلی ریاست مدینہ تھی جس کی بنیاد اصولوں، عدل اور انصاف  پر عمل کرتی تھی ،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صرف کسی انسان کی خدمت کرنے سے بندہ غلام نہیں بنتا، غلام نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، اچھی انگریزی بولنے والوں کی معاشرے میں عزت ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com