پاسپورٹ کا مسئلہ بحرانی صورت اختیار کرگیا،شہری پریشانی کا شکار

ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے پاس لیمینیشن پیپر کا اسٹاک بہت کم ہے جس کی وجہ سے روزانہ 25 ہزار کی بجائے صرف 5 سے 7 ہزار پاسپورٹ بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ لیمینیشن پیپر فرانس سے درآمد کرتا ہے جو کہ ڈالرز کی کمی کے باعث دوبارہ تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے نارمل فیس والے پاسپورٹ 15 سے 20 دن کی بجائے 2 ماہ بعد مل رہے ہیں۔ . اس وقت محکمہ کے پاس ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پاسپورٹ زیر التوا ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ صرف ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک فیس ہولڈرز کو وقت پر پاسپورٹ جاری کر رہا ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایجنسی 120 سے 150 ارب روپے سالانہ ریونیو کماتی ہے پھر بھی بروقت لیمینیشن پیپر نہیں خرید سکی۔

پاسپورٹ اور امیگریشن کے لیے لیمینیشن پیپر فرانس سے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ سیاہی اور پرنٹرز جرمنی سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ اور امیگریشن روزانہ 25 ہزار پاسپورٹ بناسکتے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے روزانہ 20 سے 25 ہزار افراد پاسپورٹ بنوانے کے لیے دفاتر جاتے ہیں، جہاں گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود انہیں پاسپورٹ نہیں مل رہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔