192
اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹس ایکٹ ترمیمی بل کی واپسی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر کے بیان کے مطابق انہوں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری نہیں دی، صدر کے بیان کے بعد بحران پیدا ہوگیا ہے۔ قانونی کارروائی جاری نہیں رہے گی۔
درخواست گزار کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی ایکٹ کے ملزمان بری ہونے کا بھی امکان ہے، مشکوک قانون سازی آئین کے آرٹیکل 4 سے متصادم ہے، دونوں ایکٹ حساس نوعیت کے ہیں جس سے عام آدمی متاثر ہوسکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو 10 روز میں معاملے پر رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جائے۔