192
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
مشترکہ اجلاس میں امن و امان، معاشی چیلنجز اور قومی اداروں کے احترام سمیت 8 نکات پر غور کیا جائے گا۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 2 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج چار بجے ہوگا،پی ٹی آئی کیخلاف مذمتی قرارداد کی منظوری کا امکان
واضح رہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ سیاسی صورتحال اور زمان پارک میں پولیس آپریشن کے باعث حکومت نے بدھ 22 مارچ کو اجلاس طلب کیا تھا جس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر غور کیا جائے گا