اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں فوج کے خلاف جاری مہم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی جس کی منظوری کے لیے حکومتی اتحاد نے تیاری کرلی ہے۔ تقریریں کی جائیں گی۔
اجلاس میں عمران خان اور ان کی جماعت کی جانب سے جاری پروپیگنڈا مہم کی مذمت کی جائے گی جب کہ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے 8 فروری کو پیش کی جانے والی قرارداد پر بھی غور کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ملکی اقتصادی پالیسی، خارجہ پالیسی، جموں و کشمیر کے تنازع پر بھی بات کی جائے گی
ادھر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس بلا کر عوامی حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
انتشار پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا حکومتی فیصلہ ،کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کو ڈمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز پریس
ریلیز جاری کی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ حکمران اتحاد کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، آئین معطل کرکے ہم پر ایک گروہ ملک پر مسلط کیا گیا۔