158
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس میں احتساب آرڈیننس ترمیمی بل 2023 پیش کیا جائے گا۔ صدر نے اس بل کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں
انتشار پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا حکومتی فیصلہ ،کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
انسانی اعضاء کی پیوند کاری بل، الیکٹرانک کرائم کی روک تھام بل 2022 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ حد بندی ترمیمی بل 2022 بھی مشترکہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا، قومی مسائل پر جاری بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔