اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان کے 71 سالہ صدر سلوا کیر ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے قومی ترانے کے دوران اپنی پینٹ میں پیشاب کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، جس پر وہاں موجود صحافیوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے 6 صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار صحافیوں کا تعلق جنوبی سوڈان کے سرکاری ٹی وی سے ہے اور ان پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔
سلوا کیر 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے ملک کے صدر ہیں۔
El gobierno de Sudán del Sur arresta a al menos 6 periodistas sudaneses que filmaron al presidente, Salva Kiir Mayardit, orinándose en directo en la televisión nacional. pic.twitter.com/WX4HXtLntV
— Wall Street Wolverine (@wallstwolverine) January 7, 2023