72
اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پہلے ہی کر چکے ہیں، اور اسی سلسلے میں جمعہ کے روز ایک اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات بھی طے ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ وہاں حماس کی طاقت کو کمزور کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے کچھ افراد امدادی سامان کی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ وٹکوف، جو جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ ہیں، جلد ہی غزہ کا دورہ کریں گے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ وہ دن بھی آئے گا جب جنگ زدہ غزہ کی تعمیر نو شروع ہو گی۔روس اور یوکرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ہیلتھ معاہدے میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔