قرار داد میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی پسند کے ججوں کی تقرری کرے گی اور الیکشن ٹریبونل سے من مانی فیصلے کرے گی۔ آرڈیننس کا نفاذ انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اس بلیک لا آرڈیننس کو مسترد کرتا ہے، فیڈریشن اس آرڈیننس کو فوری واپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل نیب آرڈیننس اور الیکشن ٹربیونلز آرڈیننس میں ترمیم کی تھی جس کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس کی منظوری دیتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے بعد حکومت الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کر سکے گی۔
113