اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے،اس کا جواب دیا جائے گا،ایرانی صدر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایران کے صدر مسعود پازشکیان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے، اس کا جواب دیا جائے گا۔.
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات کی۔.
اردن کے وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطے میں شدید کشیدگی پر بات چیت کرنا ہے۔.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے بات چیت شروع کی جانی چاہیے، اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا۔.
اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے ان تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جو سلامتی، استحکام اور امن کو روکتے ہیں۔.
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی اتوار کو ایران کا غیر معمولی دورہ کر رہے ہیں، یہ 20 سالوں میں کسی بھی اردنی وزیر خارجہ کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اس سے قبل جنوبی میں حزب اللہ کے رہنما فواد شکر کے قتل کے جواب میں حملہ کرتے ہیں تو اس کا جواب ایک کے لیے دو حملوں سے دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔