اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس میں پاسپورٹ کی واپسی کے لیے مریم کی متفرق درخواست کی سماعت بھی شامل ہے۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اپنی پچھلی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ نے مدعا علیہان سے جواب طلب کیا تھا۔