اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
میرے بعد پارٹی کی قیادت شاہ محمود قریشی کرینگے ،جلد سرپرائز دوں گا،عمران خان
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے اہم رہنما ہیں۔ خدشہ ہے کہ پولیس شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد درج خفیہ مقدمے میں گرفتار کر لے گی، درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد خفیہ کیس میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
شاہ محمود قریشی کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا
عدالت نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔