اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیشی کے باعث مسترد اور خارج کر دی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آج ساڑھے 6 بجے تک پیش ہونے کا وقت دیا تھا، جس کے باوجود وہ نہ پہنچ سکے، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم نہیں مانا، اب قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر راستہ صاف کیا گیا تھا تاہم وہ مقررہ وقت پر عدالت نہ پہنچ سکے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے طبی بنیادوں پر حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سفر سے روک دیا تھا۔