اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست 3 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ بھی جاری کی تھی جس میں پاسپورٹ کی واپسی کے لیے مریم کی متفرق درخواست کی سماعت بھی شامل ہے۔
اپنی پچھلی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ نے مدعا علیہان سے جواب طلب کیا تھا۔ جبکہ قومی احتساب بیور نے مریم کے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔