شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا

 

آپریشن کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی کی جائیداد، سیاسی نشست سمیت 7 یونٹس سیل کر د ئیے گئے ہیں۔
متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کہا کہ آپریشن میں ایلیٹ فورس، پولیس اور ایف آئی اے نے تعاون کیا، لال حویلی کی رجسٹری جعلی نہیں تھی، کارروائی کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا ہے، شیخ رشید اپیل کر سکتے ہیں ان کے پاس قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لال حویلی کب بنی؟کیا یہ جنوں کی حویلی ہے؟شیخ رشید نے یہ کتنے پیسوں میں خریدی؟

متروکہ وقف اسٹیٹ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، لال حویلی کا یونٹ D158 پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔
آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی پیش کردہ دستاویزات ناقابل قبول ہیں، لال حویلی خالی کرنے کا فیصلہ متروکہ وقف اسٹیٹ بورڈ کے چیئرمین نے جاری کیا۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل نے لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا