اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورپ کی نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق شروع ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں پیر 12 جون کو شروع ہوئیں اور جرمن قیادت میں ہونے والی ایئر ڈیفنڈر 23 مشقیں تقریباً 10 روز تک جاری رہیں گی۔
نیٹو کے 25 رکن اور شراکت دار ممالک کے تقریباً 220 فوجی طیارے مشقوں میں شریک ہیں۔ان ممالک میں نیٹو کی رکنیت کے امیدوار جاپان اور سویڈن شامل ہیں۔برلن میں امریکی سفیر ایمی گٹ مین کے مطابق یہ مشقیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں تاہم ان کا مقصد روس اور دیگر ممالک کو پیغام دینا ہے
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ کی فوج روس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،نیٹو
ایمی گٹ مین نے روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے کہا کہ "مجھے حیرت ہوگی اگر کوئی عالمی رہنما یہ نہ دیکھے کہ اس اتحاد کی روح کے لحاظ سے یہ کیا نمائندگی کرتا ہے اور اس اتحاد کی طاقت کا کیا مطلب ہے”۔
یورپ میں ہونے والی ان فضائی مشقوں میں 10,000 تک لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ان افراد کا مقصد بحر اوقیانوس کی سرزمین پر بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور شہروں پر حملے کی صورت میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور کروز میزائلوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
نیٹو نے یوکرین کی جنگ کے دوران جوہری فوجی مشقیں شروع کر دیں
نیٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی مشقوں میں حکمت عملی اور آپریشنل تربیت شامل ہوگی۔ائیر ڈیفنڈر کا تصور پانچ سال قبل 2018 میں روس کے یوکرائنی علاقے کریمیا کے الحاق کے ردعمل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ جرمن جنرل کے مطابق ان مشقوں کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔