واٹس ایپ میں کال کے اہم فیچر کا آغاز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن میں فیچر کی جانچ شروع کردی ہے۔کمپنی نے واٹس ایپ iOS بیٹا ورژن 24.17.10.74 میں جانچ کے لیے اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز متعارف کرائے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد ویڈیو کال کی سہولت کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے مزید موثر اور کارآمد بنانا ہے۔iOS AR اثرات اور فلٹرز اینڈرائیڈ ورژن سے زیادہ دلچسپ ہیں۔ کمپنی اس فیچر میں ویڈیو کالز کے لیے متعدد ڈائنامک فیشل فلٹرز شامل کرنے جا رہی ہے، جو آمنے سامنے ہونے والی گفتگو کو مزید پرلطف بنائیں گے۔۔یہ فیچر ویڈیو کالز کو مزید متحرک بنانے کے لیے بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹولز بھی پیش کرتا ہے۔صارفین ویڈیو کال کے دوران فلٹر لگا سکیں گے یا اپنی ویڈیو کا رنگ ٹون تبدیل کر سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔