اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں غیر ملکی طلباء کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
عدالتی فائلنگ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں ان ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لیے طلبہ کے ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کر د ئیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن ،ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں غیر ملکی طلباء کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔عدالتی فائلنگ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں ان ہزاروں غیر ملکی طلباء کے لیے طلبہ کے ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کر د ئیے