185
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائے گی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی، عدالت کی جانب سے وکیل کو ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد نعیم پنجوٹھہ اٹک جیل جائیں گے۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے مختلف وکلا سے ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا کی آج ہونے والی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو اسی روز لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔