26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے،دوسینئر ججوں کا چیف جسٹس کوخط

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا گیا، جس میں دونوں سینئر ججوں نے 26ویں ترمیم کا کیس رواں ہفتے فل کورٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کو کمیٹی کے اجلاس میں 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے 31 اکتوبر کو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب چیف جسٹس نے اجلاس نہیں بلایا تو ہم ججز نے سیکشن 2 کے تحت اجلاس خود بلایا، 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26ویں ترمیم کے خلاف کیس کی فل کورٹ 4 نومبر کو سماعت کرے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں رواں ہفتے فل کورٹ میں زیر سماعت ہوں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 20 ستمبر کو صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد نافذ ہوا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔