اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جسٹن ٹروڈو کی سیاسی دنیا بظاہر اپنے اردگرد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے، جسٹن ٹروڈو نے ثابت کر دیا کہ ایک چیز اب بھی برقرار ہے ان کی حس مزاح۔
اعلیٰ سطح کے استعفوں اور اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے درمیان ، ٹروڈو اوٹاوا میں منگل کی رات سالانہ لبرل ہالیڈے پارٹی میں صورتحال پر روشنی ڈالنے میں کامیاب رہے۔
وزیر اعظم نے لبرل پارٹی کے درمیان حالیہ اختلاف کو لیکر انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ ہماری پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے ہمارے رہنما چھٹیوں کیلئے لڑتے رہتے ہیں
ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ چند دن واقعاتی رہے جس میں ان کی سابق وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ بھی مستعفی ہوئیں
ان کا کہنا تھا کہ یہ آسان نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیتے ہیں۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ٹروڈو اپنی پارٹی کی لڑائی کے ذریعے ‘اپنا راستہ تلاش کریں گے
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو کینیڈا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے فری لینڈ کے استعفیٰ کے بعد اپنے مستقبل پر غور کرنے کے لئے کچھ وقت لے رہے ہیں
فری لینڈ کے استعفے پر کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور کہا تھا کہ یہ اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ ٹروڈو کینیڈا کےاعلیٰ ترین عہدے پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں، اور انہیں عدم اعتماد کے ووٹ میں گرایا جانا چاہیے۔