اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کیتھرین میک کینا ٹروڈو کی کابینہ میں پہلی وزیر ہیں جنہوں نے ٹروڈو سے مستعفی ہونے کو کہا ہے۔ کیتھرین میک کینا، جنہوں نے 2015 سے 2021 تک وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک اہم لبرل کیبنٹ منسٹر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لبرل پارٹی کو نئے لیڈر کی تلاش کا وقت آ گیا ہے۔
میک کیننا نے ایک بیان میں کہا کہ لبرل پارٹی کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان اقدار کے لیے ہے جن کے لیے وہ کھڑی ہے اور یہ کینیڈینوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔
وزیراعظم کے پاس قابل فخر میراث ہے لیکن یہ وقت نئے خیالات، نئی توانائی اور نئے لیڈر کا ہے۔ اس الیکشن میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے، خاص کر مالی حالات اور آب و ہوا پر۔
میک کینا نے ٹروڈو کی کابینہ میں خدمات انجام دیں اور اس ہفتے ٹورنٹو-سینٹ پال میں لبرلز کی حیرت انگیز شکست کے بعد قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا
129