سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری،تحریک انصاف نظریاتی کو بلا الاٹ

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔تحریک انصاف سمیت 12 سے زائد سیاسی جماعتوں کے نام انتخابی نشانات کی فہرست میں نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے باعث ان سیاسی جماعتوں کے نشانات روک لیے گئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر، پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا نشان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان دیا گیا ہے۔مراسلہ میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان کسی آزاد امیدوار کو نہ دیئے جائیں۔آزاد امیدواروں کے الگ الگ انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ فہرست میں شامل انتخابی نشانات کے علاوہ امیدوار کو انتخابی نشان نہ دیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com