دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کتنا نمبر ہے ؟؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عالمی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست ممالک کے نام جاری کر د ئیے ہیں جس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

عالمی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہے جو کہ دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں مہنگائی کی شرح دنیا میں سب سے تیز ہے، وینزویلا میں مہنگائی کی شرح میں سالانہ 436 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

اس فہرست میں عرب ملک لبنان 269 فیصد کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا پڑوسی ملک شام 139 فیصد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ارجنٹائن 114 فیصد کے ساتھ چوتھے، ترکی 39 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ چھٹے نمبر پر پاکستان موجود ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com